کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا وقت ختم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پورا ملک خطرے میں ہے۔
کراچی میں ڈیفنس فیز 4 کے علاقے گذری میں سرکاری گاڑی پربم
حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔
دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی،دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔چودہ زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس میں سے چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق ایک نوجوان نے موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرائی تھی جس کے بعد دھماکا ہو گیا۔